جو بھی کربلا نہیں آ سکا اس کی نیابت میں ہم اربعین کے دن مراسم زیارت ادا کریں گے

آپ ابھی اس لنک کے ذریعے اپنی نیابت اور اپنے عزیزوں کی نیابت میں زیارت اربعین کی ادائیگی کے لیے نام درج کریں:
https://alkafeel.net//zyara/?lang=ur

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن کے شعبہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نیٹ ورکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام محبانِ اہل بیت(ع) جو موجودہ عالمی وبائی حالات، فاصلوں اور دیگر مجبوریوں کی وجہ سے اربعین کے دن کربلا آ کر امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت نہیں کر سکتے۔ ان کی نیابت میں شعبہ سادۃ الخدم سے منسلک خدامِ حضرت عباس(ع) اور ان کے معاونین اربعین کے دن پرسہ پیش کریں گے اور امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی ضریح کے پاس زیارت پڑھیں گے۔

پس جوبھی اربعین کے دن کربلا نہیں سکتا اور وہ اپنی نیابت میں یا اپنے کسی عزیز کی طرف سے مظلوم کربلا امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کی زیارت پڑھوانا چاہتا ہے وہ الکفیل نیٹ ورک کے "نیابت میں زیارت" کے صفحہ میں نام درج کر دے، جس کا بھی یہاں نام درج ہو گا ان کی طرف سے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام دونوں مقدس روضوں میں اربعین کے دن زیارت اور دو رکعت نماز پڑھیں گے اور پرسہ پیش کریں گے۔

اپنے یا اپنے عزیزوں کی نیابت میں زیارت پڑھوانے کے لیے ابھی اس لنک کو استعمال کریں اور نام درج کریں:

https://alkafeel.net/zyara/lang-ur
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: