اربعین کے دوران گم ہونے والے یا بچھڑنے والے ساتھیوں کو کیسے تلاش کیا جائے؟

ایام اربعین کے دوران گمشدہ افراد کی مدد اور رہنمائی کے لیے بنائے گئے مراکز کی انتظامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایام اربعین کے دوران کسی بھی بچھڑ جانے والے شخص کو مندرجہ ذیل طریقہ سے تلاش کیا جا سکتا ہے:
سب سے پہلے کربلا کی طرف آنے والے راستوں میں یا شہر کے اندر گم شدہ افراد کے لیے بنائے گئے مراکز سے رجوع کیا جائے اور وہاں پر اس بچھڑ جانے والے شخص کا نام اور اس کی اوصاف یا اس کے بارے میں ایسی معلومات مرکز میں بیٹھے اہلکار کو دی جائیں کہ جس کی مدد سے اسے تلاش کیا جا سکتا ہے وہاں بیٹھا ہوا فرد وہاں موجود ریکارڈ میں تلاش کرے گا اور اگر خدانخواستہ اس کے بارے میں وہاں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں تو وہ ریکارڈ میں گم ہونے والے فرد کی معلومات کو درج کرے گا اور اسی طرح سے آنے والے فرد سے رابطہ نمبر لے کر اسے بھی درج کر لے گا تاکہ جوہی اس کے بارے میں کوئی معلومات ملیں تو دیئے گئے نمبر پر فوری اطلاع دی جائے۔
اس کے علاوہ 175 پر مفت کال کر کے بھی آپ گمشدہ فرد کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس مقصد کے لیے مختلف مقامات پر 40 مراکز کھولے ہیں اور ان میں 350 تربیت یافتہ یونیورسٹی طلاب گمشدہ افراد کی مدد کے لیے موجود ہیں روضہ مبارک کے انجینئرنگ پروجیکٹس سیکشن کے ٹیلی کمینیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن نے اس سلسلے میں تمام مراکز کو مطلوبہ ٹیکنالوجی فراہم کر رکھی ہے جس کی بدولت تمام مراکز ایک دوسرے سے مربوط ہیں اور اسی طرح سے دیگر اسی قسم کے مراکز سے بھی رابطے میں ہیں۔
ساتھیوں سے بچھڑنے والا فرد یا اس کے ساتھی اگر کسی ایک مرکز سے بھی رابطہ کرتے ہیں تو اس کی تمام معلومات اس کے پیغام ساتھ باقی تمام مراکز تک بھی پہنچ جاتی ہیں جس سے اسے تلاش کرنا اور اس کے ساتھیوں سے اسے ملانا کافی حد تک آسان ہو جاتا ہے۔
ان مراکز میں زائرین اور خاص طور پر ساتھیوں سے بچھڑنے والے افراد کے لیے مفت کال کی بھی سہولت موجود ہے۔
اس کے علاوہ ان مراکز کو لاؤڈ سپیکر والی گاڑیاں بھی فراہم کی گئيں ہیں جو راستے میں ملنے والے افراد یا گم ہونے والے افراد کے بارے اعلان کرتے ہوئے چلتی رہتی ہیں۔
اسی طرح ہر مرکز کے ساتھ لگی سکرین پر ملنے والے یا گم ہونے والے افراد کی تصاویر اور معلومات نشر ہوتی رہتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: