دینی امور کے سیکشن کی طرف سے حوزہ علمیہ کے تبلیغی پروگرام کے ضمن میں زائرینِ اربعین کے لیے خدمات اور شرعی امور میں رہنمائی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن نے حوزہ علمیہ کے اربعین کے دوران تبلیغی پروگرام کو کامیاب بنانے اور اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کو دینی، فقہی اور عقائدی سوالوں کے جوابات فراہم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے ہیں، مذکورہ سیکشن کے ارکان کربلا کے راستوں اور روضہ مبارک کے صحن اور حرم کے مختلف حصوں میں تشریف فرما ہیں اور زائرین کی دینی رہنمائی میں دن و رات سر گرم عمل ہیں۔

دینی امور کے سیکشن کے معاون سربراہ شیخ عادل الوکیل نے اس حوالے سے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: زیارت اربعین کا شمار تبلیغ اور رہنمائی کے اہم ترین موسموں میں ہوتا ہے لہذا اس کی اہمیت کے پیش نظر اور زائر کی دینی تعلیم وتربیت اور اس زیارت کے ثمار سے استفادہ کرنے کی خاطر ہم نے زائرین اربعین کے فقہی، عقائدی اور اخلاقی سوالوں کے جوابات دینے اور ان کی رہنمائی کے لیے بہت سے پوائنٹس قائم کیے ہیں کہ جن میں سے کچھ کربلا کی طرف آنے والے راستوں میں روضہ مبارک کے مواکب اور خدماتی کمپلکس میں ہیں اور کچھ روضہ مبارک کے صحن میں ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ان پوائنٹس پر سوالات کے جوابات دینے کے علاوہ دینی معلومات اور زیارت پر مشتمل ہزاروں کتابیں بھی زائرین میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ اسی طرح دینی دروس اور پروگراموں کو بھی سوشل میڈیا اور روضہ مبارک کے میڈیا سیکشن کے توسل سے نشر کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: