طفلانِ اربعین کیلئے "رقیہ کے راستے میں شمعیں" نامی تعلیمی اور ثقافتی پروگرام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل گرلز سکولز سے وابستہ فاطمہ بنت اسد(ع) قرآنی سکول نے زیارت اربعین کے لیے آئے ہوئے بچوں کے لیے اس سال "رقیہ کے راستے میں شمعیں" نامی تعلیمی اور ثقافتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
مذکورہ بالا سکول کی انچارج سیدہ شذیٰ عبد الامیر نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے زائرینِ اربعین کے لیے دیگر خدمات کے ساتھ ساتھ فکری اور ثقافتی خدمات کا بھی بڑے پیمانے پر انتظام کر رکھا ہے اور ان فکری خدمات کے ضمن میں بچوں کے لیے بھی بہت سے پروگراموں کو لائحہ عمل کا حصہ بنایا گیا اور ان میں سے ایک پروگرام "رقیہ کے راستے میں شمعیں" (شموع في طريق رقيّة) بھی ہے۔
اس پروگرام کا آغاز صفر کی ابتداء سے ہی روضہ مبارک کے نجف کربلا روڈ پر واقع بیرونی مضیف میں کر دیا گیا تھا کہ جسے بچوں اور ان کے والدین کی طرف سے کافی پذیرائی مل رہی ہے۔
اس پروگرام کے تحت یہاں آنے والے بچوں کو درج ذیل فکری وثقافتی خدمات فراہم کی جاتی ہیں:
سورۃ فاتحہ کی صحیح تلاوت کی تعلیم۔
رنگ بھریں اس میں ڈرائنگ اور کلرنگ شامل ہے۔
ایک کہانی لکھیں اس میں بچہ اپنے ذہن میں آنے والی کوئی بھی کہانی لکھتا ہے۔
امام حسین علیہ السلام کو خط لکھیں۔
بچوں کی طرف سے سٹیج پر اہل بیت علیہم السلام کی شان میں اشعار اور قرآنی آیات کی تلاوت۔
اہل بیت علیہم السلام کے بارے میں اور امام حسین علیہ السلام کے بارے میں آسان سوالات۔
امام مہدی (عج) کے ظہور کی اجتماعی دعا اور اسے حفظ کروانا۔
پروگرام میں شریک تمام بچوں میں تحائف کی تقسیم
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: