روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور مخطوطات کے شعبہ نے ''ما نزل من القرآن فی علی بن ابی طالب علیھما السلام'' کے نام سے ایک نئی کتاب شائع کی ہے۔

تحقیقی و تصحیح کتاب
حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے لائبریری اور مخطوطات کے شعبہ کے تحت کام کرنے والے تحقیقی یونٹ نے ایک جلد پر مشتمل کتاب ''ما نزل من القرآن فی علی بن ابی طالب علیھما السلام'' کو تحقیق و تصحیح کے بعد حال ہی میں شائع کیا ہے۔
اس کتاب کو ابی الفضائل احمد بن محمد بن المظفر بن المختار الحنفی الرازی (متوفی 631ھ) نے تالیف کیا تھا اور اس پر حاشیہ لگانے اور تحقیق کا کام سید حسنین الموسوی المقرم نے انجام دیا اور اس کتاب کی نئے سرے سے تحقیق و تصحیح کا کام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے لائبریری اور مخطوطات کے شعبے کے تحقیقی یونٹ میں مکمل کیا گیا ہے۔
اس کتاب کی تحقیق کے لئے اس کے اس خطی نسخہ پر اعتماد کیا گیا ہے کہ جو ترکی کے شہر استنبول کی لالہ لی لا ئبریری میں موجود ہے کہ جو سلیمانیہ لائبریری کا ایک حصہ ہے۔ یہ نسخہ چار صفحوں پر مشتمل ہے کہ جسے نصر اللہ بن محمد قیصری نے 738ھ میں تحریر کیا تھا۔
مؤلف نے اس نسخہ میں حضرت علی بن ابی طالب علیھما السلام کی شان میں نازل ہونے والی آیات کو جملوں کے حساب سے ایک فہرست کی صورت میں لکھا ہے کہ جن آیات کی تعداد 156 بنتی ہے ظاہری طور پر شاید یہ خطی نسخہ کتاب '' مانزل من القرآن فی علی بن ابی طالب علیھما السلام'' کی فہرست ہے اور مؤلف نے اس کتاب کے علاوہ بھی اس سلسلہ میں لکھا ہو گا کہ جو ہم تک نہیں پہنچ سکا یا شاید یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مؤلف اس کے علاوہ جو کچھ لکھنا چاہتے تھے اسے مکمل نہ کر سکے بہرحال خدا اسے بہتر جانتا ہے کہ اصل حقیقت کیا ہے۔
اس کتاب کے محقق نے اس کتاب کے ساتھ ساتھ حاشیہ کے طور پر اہل سنت اور بعض اہل تشیع کی کتابوں سے ان احادیث کو بھی درج کیا ہے کہ جن کا تعلق ان آیات کے ساتھ ہے۔
یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے لائبریری اور مخطوطات کے شعبہ کے تحت کام کرنے والے تحقیقی یونٹ کو ان خطی کتابوں کی تحقیق کی ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ جن کے پہلے تحقیق نہیں ہوئی ہے کیونکہ کسی بھی خطی کتاب کو شائع کرنے سے پہلے اس کی تحقیق و تصحیح ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: