کربلا- بابل روڈ پر واقع علقمی سروس کمپلیکس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ان سائٹس میں شامل ہے جنھوں نے ماہِ صفر کی ابتدا ہی سے زائرین کی خدمت کے لیے کام شروع کر دیا تھا اور ان دنوں کمپلیکس روزانہ دسیوں ہزار زائرین کو قیام و طعام کی خدمات فراہم کر رہا ہے اور یہ خدمات بیس صفر کے بعد بھی جاری رہیں گی۔
اس کمپلیکس کے انچارج علی نعمہ الخفاجی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہم نے ماہ صفر کے شروع ہوتے ہی اس راستے سے آنے والے زائرین کے لیے اپنی خدمات کی فراہمی کا آغاز کر دیا تھا اور اس وقت یہاں زائرین اربعین کو خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام انسانی اور مادی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا با رہا ہے اور یہاں کا عملہ سینکڑوں رضاکاروں کے ساتھ مل دن کی ابتدا سے لے کر رات گئے تک زائرین کو بہترین خدمات فرہم کرنے کے لیے غیر معمولی طور پر سرگرم عمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "ہم زائرین کرام میں تین وقت کے کھانے کے علاوہ سارا دن اور رات کے اوقات میں مختلف مشروبات، پھل اور سنیکس تقسیم کر رہے ہیں، اس کے علاوہ یہاں طبی مشاورت کے حوالے سے ہماری طبی ٹیمیں اور ماہرین اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ "موکب میں خواتین اور مرد حضرات کے لیے الگ الگ میڈیکل یونٹس کے علاوہ گمشدہ بچوں کی رہنمائی اور گمشدہ بچوں کی شناخت کے مراکز بھی قائم کئے گئے ہیں۔"