روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن نے اربعین امام حسین(ع) اور اس سے وابستہ تمام مراسم زیارت و عزاداری کو پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے ایک وسیع لائحہ عمل تیار کیا تھا کہ جس کے مطابق اس وقت کام جاری ہے اسی ضمن میں اس عظیم مناسبت کی کوریج کے لیے آنے والے مقامی اور غیرملکی میڈیا نمائندوں اور صحافیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رکھی ہیں۔
میڈیا سیکشن کے انچارج علی بدری نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمارے سیکشن نے تمام پرنٹ اور کرنٹ میڈیا کے نمائندوں کو ہر ممکن سہولیات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک خاص کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے کہ جو صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کے ساتھ ہر وقت رابطے میں ہے، میڈیا سیکشن نے عراقی اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو کوریج کے لیے جو سہولیات فراہم کی گئی ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں:
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارہ نے صحافیوں کے لیے وسائل نقل ونشر سمیت حرموں کے ایریا میں داخلے کا خصوصی اجازت نامہ اور آئی ڈی کارڈ جاری کیا ہے تاکہ وہ آسانی سے اپنے فرائض سرانجام دے سکیں۔
اسی طرح سے ہر جگہ پر ہمارے سیکشن کے افراد کوریج کے دوران صحافیوں اور میڈیا نمائندوں کے ساتھ رہتے ہیں تاکہ وہ انھیں کربلا کے اندر اور کربلا کے راستے میں بر وقت مطلوبہ سہولیات فراہم کر سکیں
روضہ مبارک نے تمام میڈیا نمائندوں کو تیز ترین انٹرنیٹ بھی فراہم کیا ہوا ہے تاکہ انھیں براہ راست رپورٹنگ اور اپنے میڈیا ہاؤسز سے رابطے میں آسانی رہے۔
روضہ مبارک نے ایک سو ساٹھ 160 میڈیا پرسنز کے لیے بہترین ہوٹلوں میں رہائش کا بھی انتظام کیا ہے۔
اسی طرح سے الکفیل پروڈکشن سنٹر کے توسط سے انھیں اچھی کوالٹی کی ویڈیوز یا تصاویر تک بھی رسائی حاصل ہے۔
مختلف شخصیات سے انٹرویو لینے کے لیے بھی ہمارا سیکشن میڈیا کی مدد کر رہا ہے
اس کے علاوہ ہمارے سیکشن نے تمام میڈیا ہاؤسز براہ راست نشریات کے لیے بلا معاوضہ فریکونسی بھی فراہم کر رکھی ہے کہ جس سے اس وقت 42 سے زیادہ ملکی اور غیرملکی میڈیا ہاؤسز استفادہ کر رہے ہیں
تمام میڈیا نمائندوں کو وائرس کی صورتحال میں کوریج کے لیے تمام احتیاطی مواد اور سامان بھی فراہم کر رکھا ہے اور اسی طرح سے ہم نے انھیں اس حوالے سے محکمہ صحت کا ہدایت نامہ بھی دیا ہوا ہے تاکہ وہ اپنے اس عمل کو بغیر کسی صحتی رکاوٹ کے سر انجام دیتے رہیں۔