رائے دیں کیا آپ اربعین کے دوران امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کی سروسز سے مطمئن ہیں؟

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے ذیلی ادارے العمید عالمی مرکز برائے تحقیق ومطالعہ نے زیارت اربعین کے دوران روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے زائرین کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کے بارے میں ایک آن لائن سروے شروع کیا ہے اور زائرین سے اس بارے میں ان کی رائے جاننے کے لیے ایک سوال نامہ وضع کیا ہے کہ آیا وہ ان خدمات سے مطمئن ہیں بھی یا نہیں۔

اس سروے اور زائرین کی رائے جاننے کا مقصد خدمات میں کسی بھی طرح کے مسائل یا نقائص کے بارے میں جاننا ہے تاکہ آئندہ سیزن میں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں اور زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

کوئی بھی زائر اس لنک کے ذریعے اپنی رائے سے آگاہ کر سکتا ہے:

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSflHpz3iOn-_C7PJaMcDghoCYxB3ySwm9E-J9-SbmzcAF9uCA/viewform
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: