روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا مضیف زائرینِ اربعین کو بغیر کسی وقفے کے خدمات پیش کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ادارہ میں زائرینِ اربعین کو سروسز فراہم کرنے کے لیے جو لائحہ عمل طے کیا گیا اس میں سرفہرست روضہ مبارک کے مضیف کی جانب سے زائرینِ اربعین کو تبرک و نیاز پیش کرنا بھی شامل ہے لہذا مضیف کے ارکان متعدد مقامات پر زائرینِ اربعین میں کھانا، پانی، چائے اور دیگر مشروبات و مأکولات تقسیم کر رہے ہیں کہ جس کا سلسلہ بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔

مضیف کی طرف سے ناصرف زائرین بلکہ روضہ مبارک کے خدام اور ان کی مدد کرنے والے ہزاروں رضاکاروں کو بھی کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

مضيف کے انچارج انجینیئر عادل حمامی نے بتایا ہے کہ ہم نے اربعین امام حسین(ع) کے موقع پر دسیوں لاکھ زائرین کی آمد کے پیش نظر کھانے کے خام مال، پانی اور مشروبات کی سٹوریج اور اضافی عملے کی فراہمی سمیت تمام انتظامات پہلے سے مکمل کر لیے تھے تاکہ زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے یکم صفر سے ہی دنیا کے مختلف علاقوں سے لاکھوں زائرین کربلا آنا شروع ہو جاتے ہیں اور اہل مواکب زائرین کی خدمت کے لیے انتظامات شروع کر دیتے ہیں البتہ اکثر اہل مواکب باقاعدہ وسیع پیمانے پر خدمات کا آغاز سات آٹھ صفر کو کرتے ہیں، لیکن مضیف حضرت عباس(ع) نے ہمیشہ کی طرح یکم صفر سے ہی زائرین اربعین کو وسیع پیمانے پر اپنی خدمات فراہم کرنا شروع کر دی تھی، اس مقصد کے لیے ناصرف کربلا سے باہر موجود مضیف کھول دیے گئے بلکہ روضہ مبارک کے اندر مضیف میں اور روضہ مبارک کے زیر استعمال بیرونی حصوں "باب الإمام الهادي(عليه السلام)، باب بغداد، شارع الحوراء(عليها السلام)" وغیرہ میں متعدد جگہ بڑے پیمانے پر کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: