زائرینِ اربعین کیلئے کربلا کی تمام سڑکوں اور مقامات کا تفصیلی نقشہ

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے میڈیا سیکشن کی تیار کردہ موبائل ایپ حقيبة المؤمن کی ٹیم نے زائرینِ اربعین کے لیے کربلا کے تمام مرکزی اور ذیلی راستوں کا تفصیلی نقشہ لانچ کیا ہے، اور تمام اہم مقامات کی بھی اس نقشہ میں نشاندہی کی گئی ہے تاکہ زائر اپنی مطلوبہ جگہ تک اس نقشہ کے ذریعے آسانی سے پہنچ سکے۔

حقيبة المؤمن کی ٹیم کے سربراہ علی الجیاشی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سروس اُن الیکٹرانک سروسز اور اپ ڈیٹس کا حصہ ہے کہ جو اربعین امام حسین(ع) کی مناسبت سے سائبر اسپیس اور سمارٹ ڈیوائس ٹیکنالوجیز سے اس سلسلہ میں استفادہ کے لیے ہماری ٹیم نے تیار کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: یہ نقشہ زائرین کے لیے اور خاص طور پر پیدل آنے والے زائرین کے لیے کربلا کا ایک جامع اور دقیق نقشہ ہے کہ جس میں عوامی مراکز ومقامات، شہر کی تمام سڑکوں اور مقدس روضوں اور دیگر مقامات مقدسہ سمیت ہر جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اس نقشہ کو اس لنک کے ذری‏عے حاصل کیا جا سکتا ہے:

https://bit.ly/3lvT4KR
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: