مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن زیارت اربعین کے لیے اپنے تمام ممکنہ فنی، تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لائے ہوئے ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ ڈویژن زیارت اربعین کے لیے اپنے تمام ممکنہ فنی، تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لائے ہوئے ہے تاکہ زائرین سید الشہداء کو سیکیورٹی اور سروس کے لحاظ سے محفوظ اور معاون ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈویژن کے سربراہ انجینئر فیراس عباس حمزہ نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہمارا ڈویژن روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اہم ٹیکنیکل ڈویژن ہے اور یہ کئی اہم کاموں اور فرائض کو انجام دیتا ہے جو کہ ایام زیارت خصوصا زیارت اربعین کے دوران کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ زیارت اربعین کے دوران ہمارا ڈویژن مختلف نوعیت کی ذمہ داریاں ادا کرتا ہے جن میں سیکیورٹی اور سروسز اہم ترین ہیں اور ڈویژن کی جانب سے ان ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کرنے اور زائرین کرام کو فول پروف سکیورٹی اور خدمات کی فراہمی کے لئے جامع اور مربوط منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ ۔

انہوں نے مزید کہا: "سروسز کے حوالے سے ہم نے زیارت اربعین کےدوران گمشدہ اور لاپتہ افراد کی رہنمائی کے لئے درجنوں مراکز قائم کئے ہیں۔ یہ مراکز بابل ، نجف ، اور بغداد گورنریٹس کے تمام مرکزی راستوں اور شاہراہوں اور اہم سڑکوں کہ جو زائرین کرام استعمال کرتے ہیں پر قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ کربلا کی حدود، تمام داخلی راستوں اور کربلا کے اندر بہت سے مقامات پہ گمشدہ افراد کی مدد کے لیے بھی مراکز قائم کیے گئےہیں۔ یہ تمام مراکز جدید ترین آلات سے لیس ہیں اور ان کے پاس بہت سی گاڑیاں اور مطلوبہ مشینری بھی موجود ہیں جس کی بدولت کم سے کم وقت میں ساتھیوں سے بچھڑ جانے والے زائر یا راستہ بھول جانے زائر کو مدد فراہم کرنے میں بڑی حد تک مدد مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا: "ہر مرکزانٹرنیٹ لائن کے علاوہ ، دوسرے مراکز سے مربوط رہنے کے لئے فون لائنز اور ایک وائرلیس ڈیوائسز سے منسلک ہے۔
تما مراکز سینٹرل الیکٹرانک کنٹرول سینٹرسے منسلک ہیں۔ یہ کنٹرول سینٹر ایک الیکٹرانک پروگرام کے ذریعے گمشدہ اعداد و شمار کو ریکارڈ کرکے تمام مراکز کو بھیجتا ہے۔
- ہر مرکز کے داخلی راستے پر ایک مرکزی سکرین لگائی گئی ہے جس کے ذریعے گمشدہ افراد کا نام ، عمر اور پتہ ظاہر ہوتا ہے۔
- لاؤڈ اسپیکر ڈیوائس کے گمشدہ افراد کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "اس کے علاوہ حرم کے اندرونی و بیرونی حصوں اور حرم مطہر سے متصل سڑکوں اور راستوں میں کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
انہوں نےمزید بتایا : "جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زائرین کی گنتی کے لیے بھی خصوصی کیمرے تنصیب کئے گئے ہیں اور درجنوں کیمرے پانچ مرکزی محوروں (بابل ، نجف ، بغداد ، حسینیہ ، جمالیہ) پر لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ اور کام بھی ہیں جن کا ذکر نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارا ڈویژن روضہ مبارک کےتمام شعبہ جات، محکموں اور روضہ مبارک کی بیرونی سائٹس کو مواصلاتی نیٹ ورک فراہم کرتا ہے تاکہ وہ پوری صلاحیت سے کام کرسکیں.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: