روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی مجلس ادارہ کے رکن اور شاہراہ یا حسین(ع) (نجف کربلا روڈ) پر واقع روضہ مبارک کے بیرونی مضیف کے انچارج جواد حسناوی نے روضہ مبارک امام رضا(ع) کے علم کا استقبال کیا کہ جو روضہ مبارک امام رضا(ع) کے خدام کا ایک وفد اربعین کے موقع پر اپنے ساتھ لایا ہے تاکہ اسے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سپرد کرے۔
علم کی حوالگی ایک مختصر تقریب کے دوران ہوئی کہ جس میں پہلے امام حسین(ع) اور ان کے اہل بیت(ع) پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مشتمل مرثیہ پڑھا گیا اور پھر ایک قصیدہ پڑھا گیا جس میں عراق اور اہل عراق کی طرف زائرین کے لیے پیش کی جانے والی عظیم خدمات کا ذکر کیا گیا۔ اس کے بعد روضہ مبارک امام رضا(ع) کے گنبد پر لہرانے والا علم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی نمائندگی کرتے ہوئے جواد حسناوی نے وصول کیا۔