دینی امور کے سیکشن کی جانب سے زائرین اربعین میں ہزاروں پمفلٹس، کتابچے اور بروشرز تقسیم کئے گئے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے دینی امور کے سیکشن نے زیارت اربعین کے دوران اپنے قائم کردہ مراکز کے ذریعے زائرین سید الشہداء میں مذہبی، تعلیمی اور مراسم اربعین سے متعلق ہزاروں پمفلٹس، کتابچے اور بروشرز تقسیم کیے ہیں۔

مذکورہ بالا سیکشن کی جانب سے نجف کربلا روڈ، بابل کربلا روڈ، بغداد کربلا روڈ، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروسز کمپلیکسز اور روضہ مبارک کے اندر قائم کردہ مراکز کا کام صرف مذہبی اور عقائدی سوالوں کے جواب دینے اور اربعین کے زائرین کی رہنمائی تک ہی محدود نہیں تھا بلکہ ان مراکز میں خدمات پیش کرنے والے اساتذہ اور علماء نے زائرین اربعین کی دینی وسماجی امور میں رہنمائی کے لئے ہزاروں پمفلٹس، کتابچے اور بروشرز تقسیم کئے کہ جو مراسم اربعین، فقہی و دینی مسائل و احکام اور پردے کے احکام اور عبادات سمیت دیگر موضوعات پر لکھے گئے ہیں اور دینی اور نظریاتی تعلیم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: