ہماری روز مرہ زندگی میں عاشوراء امام حسین علیہ السلام کی مہر نقش ہے (علامہ احمد صافی)

محفلِ قرآن کی تقریب کا منظر
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی تعلقات کے شعبہ کی طرف سے فتیة الکفیل الوطنی کے پروگرام کے تحت بروز جمعہ 22 نومبر 2013ء کو روضہ مبارک کے صحن میں ایک محفلِ قرآن منعقد ہوئی کہ جس میں پورے عراق میں موجود کالجوں اور یونیورسٹیوں کے ہزاروں طلاب نے شرکت کی۔
اس محفلِ قرآن کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد صافی نے خطاب کرتے ہوئے طلاب کو تعلیم میدان میں محنت کرنے اور اھل بیت علیھم السلام اور امام حسین علیہ السلام سے متمسک رہنے کی تائید کی اور عاشوراء کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہماری روز مرہ زندگی میں عاشوراء امام حسین علیہ السلام کی مہر نقش ہے اور آپ سب جانتے ہیں کہ تاریخ میں گزرے ہوئے بہت سے واقعات کو جاننے اور ان کی حقیقت کو سمجھنے کے لئے خاص غور و فکر کے محتاج ہوتے ہیں لیکن امام حسین علیہ السلام کا قضیہ اتنا بڑا ہے کہ اسے کسی چیز میں سمویا نہیں جا سکتا اور نہ ہی اسے کسی جغرافیائی حد بندی میں قید کیا جا سکتا ہے۔
ہم سب کو چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کریں اور امام حسین علیہ السلام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ غور و فکر کرے کیونکہ اس سے ہمیں بہت سے عقائدی، علمی اور اخلاقی دروس حاصل ہوتے ہیں اور اسی کا ہمارے آئمہ اطہار علیھم السلام نے اپنے چاہنے والوں کو حکم بھی دیا ہے اور اسی سے رہتی دنیا تک حسینی نہج باقی رہے گی۔
علامہ صافی کے خطاب کے بعد بہت سے عالمی شہرت یافتہ قاریوں نے تلاوتِ قرآن مجید کا شرف حاصل کیا کہ جن میں قاری عبد الکریم قاسم، قاری اسامہ کربلائی، قاری سید حسنین حلو اور قاری محمد طیار سر فہرست ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: