شاہراہ یا حسین(ع) میں دفاع وطن کے فتوی پر لبیک کہنے والے شہداء کی یاد میں قرآن خوانی

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شاہراہ یا حسین(ع) {نجف کربلا روڈ} پر موجود بیرونی مضیف (مہمان خانہ) میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے قائم کیے گئے قرآنی سٹیشن کے انچارج شیخ حسین ترابی نے بتایا ہے کہ یہاں آنے والے زائرین کو ہم قرآنی و ثقافتی رہنمائی کے ساتھ ساتھ دفاع وطن کے فتوی پر لبیک کہنے والوں اور خاص طور شہداء کی قربانیوں کے بارے میں بھی بتاتے اور ان سے شہداء کے لیے کچھ دیر قرآن خوانی میں حصہ لینے کی درخواست کرتے کہ جسے ہر زائر باخوشی قبول کرتا کیونکہ داعش کو شکست دینا اور زائرین کا مکمل آزادی کے ساتھ آج تمام مقامات مقدسہ پر جانا اور اربعین کا احیاء سب دفاع وطن پر لبیک کہنے والوں اور خاص طور پر شہداء اور زخمیوں کا مرہون منت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: