سادة الخدم زائرینِ اربعین کی خدمت میں دن رات سر گرم عمل ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سادة الخدم کے شعبہ کے ارکان اپنا روایتی لباس پہنے ہوئے چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے روضہ مبارک کے اندر اور دوسرے تمام مراکز میں 24گھنٹے زائرین کی خدمت میں سر گرم عمل ہیں۔

سادة الخدم کے شعبہ کے ارکان روضہ مبارک کی تمام سروسز سائٹس میں زائرین کو مکمل خلوص کے ساتھ کھانا، پانی، چائے اور دیگر مشروبات پیش کر رہے ہیں۔

سادۃ الخدم نے زائرین کی خدمت کا جذبہ اپنے آباء و اجداد سے وراثت میں پایا ہے لہٰذا ان کا مخصوص روایتی انداز اور چائے پینے کی دعوت ہر ایک کو ان کی طرف سے لگائی گئی سبیل کے پاس لے آتی ہے۔

سادة الخدم کے شعبہ کے افراد روضہ مبارک کی صفائی، زائرین اور نماز کی ادائیگی کے لئے جگہ کی تیاری کے لئے قالین بچھانے، زائرین کی آمد و رفت اور تعلیمی و تبلیغی امورسمیت دوسرے خدماتی امور میں باقی خدام کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کچھ خاندان اور گھرانے ایسے ہیں کہ جن سے تعلق رکھنے والے افراد صدیوں سے کربلا کے مقدس روضوں میں خادم یا مجاور کی حیثیت سے کام کرنے کا شرف حاصل کرتے چلے آ رہے ہیں دوسرے لفظوں میں ان گھرانوں کو کربلا کے روضوں میں خدمت کا موقع وراثت میں ملتا ہے اور انہی خاندانوں اور گھرانوں سے تعلق رکھنے والے خدام کو سادة الخدم کا لقب دیا گیا ہے ان خاندانوں میں سے بعض سادات ہیں اور بعض غیر سادات ہیں سادة الخدم میں موجود سید گھرانوں کے افراد اپنے روایتی لباس کے ساتھ اپنی مخصوص اونچی ترکی ٹوپی پہ سبز رنگ کی پٹی لپیٹتے ہیں جبکہ غیر سادات اپنی مخصوص ٹوپی پہ اکثر پیلے رنگ کی پٹی لپیٹتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: