اربعین امام حسین(ع) کے دوران فیملی کلچرل سنٹر کی خدمات سے ہزاروں زائرات نے استفادہ کیا

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فیملی کلچرل سنٹر کی انچارج محترمہ اسماء ابراہیم نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اربعین امام حسین(ع) کے دوران مرکز کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات سے ہزاروں زائرات نے استفادہ کیا۔
روضہ مبارک کی طرف سے زائرین کے لیے قائم کیے گئے خدماتی مواکب اور خدماتی کمپلکسز میں مذکورہ بالا مرکز کی طرف سے درج ذیل پرگراموں کے تحت زائرات کو علمی وثقافتی خدمات فراہم کی گئيں:
زیارت اربعین سے خاندانی ثقافت کے اسباق۔ کہ جس میں تبادلہ خیال کی نشست، دینی وثقافتی معلومات کا مقابلہ، نفسیاتی اور خاندانی مسائل کے بارے میں مشاورت
اہل بیت(ع) کے فرامین کی روشنی میں خاندانی و تربیتی موضوعات پر لیکچرز
نفسیاتی مسائل اور خاص طور پر خاندانی مسائل کے حوالے سے مشاورتی و کونسلنگ کلینک
اربعین مارچ سے حاصل ہونے والا فیض کے موضوع پر روزانہ معلوماتی مقابلہ
آپ ہی امید ہیں کے نام سے طالبات کے لیے تربیتی وثقافتی پروگرام
ایام اربعین کے دوران 170 لیکچرز کہ جن میں خاندانی تشدد، بچوں کی تربیت، خوش وخرم خاندان وغیرہ جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی
زائرات میں روضہ مبارک کی طرف سے متبرک تحائف
مختصر ثقافتی کتابوں کی تقسیم
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: