اہم ترین خبر:  (16327542) ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو بیالیس زائرین اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیےکربلا پہنچے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے آج (20 صفر الخیر 1443 ھ) بمطابق (28 ستمبر 2021 ) کو سہ پہر کے وقت ایک پریس ریلیز میں اس سال اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے زائرین کی تعداد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ: 7 صفر سے لے کر 20 صفر کی دوپہر تک (16327542) ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو بیالیس زائرین اربعین میں شرکت کے لیے کربلا میں داخل ہوئے اور امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری دی۔

یہ اعداد و شمار کربلا میں داخلے کے مرکزی راستوں (بغداد - کربلا روڈ) ، (نجف - کربلا روڈ) ، (بابل - کربلا روڈ) ، (حسینیہ - کربلا روڈ) کی ابتدا میں نصب الیکٹرانک گنتی کے نظام سے حاصل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کربلا میں داخلے کے ذیلی راستوں سے آنے والے زائرین کی تعداد مذکورہ بالا اعداد وشمار میں شامل نہیں ہے کہ جو لاکھوں میں ہے۔ اسی طرح دوپہر کے بعد سے بھی زائرین کی بڑی تعداد جوق در جوق کربلا آ رہی ہے اور توقع ہے کہ رات گئے تک ان کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا لہذا دوپہر کے بعد آنے والے زائرین بھی مذکورہ بالا اعداد و شمار کا حصہ نہیں ہیں۔

الیکٹرانک گنتی کے نظام سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ سالوں سے زیارت اربعین کے لئے کربلا آنے والے زائرین کی تعداد کچھ یوں ہے:
1- (16،327،542) اربعین 1443ھ میں سولہ ملین تین سو ستائیس ہزار پانچ سو بیالیس زائرین نے شرکت کی۔
2- (14،553،308) اربعین 1442ھ میں چودہ ملین پانچ سو ترپّن ہزار تین سو آٹھ زائرین نے شرکت کی۔
3- (15،229،955) اربعین 1441ھ میں پندرہ ملین دو سو انتیس ہزار نو سو پچپن زائرین نے شرکت کی۔
4- (15،322،949) اربعین 1440ھ میں پندرہ ملین تین سو بائیس ہزار نو سو انتالیس زائرین نے شرکت کی۔
5- (13،874،818) اربعین 1439ھ میں تیرہ ملین آٹھ سو چونتیس ہزار آٹھ سو اٹھارہ زائرین نے شرکت کی۔
6- (11،210،367) اربعین 1438ھ میں گیارہ ملین دو سو دس ہزار تین سو ستاسٹھ زائرین نے شرکت کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: