روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی سینکڑوں گاڑیاں بغیر کسی وقفے کے زائرین کو ان کے شہروں تک پہنچا رہی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا میکانیزم اور ٹرانسپورٹ سیکشن اربعین کے احیاء کے لیے آنے والے زائرین کو ان کے شہروں تک پہنچانے کے لیے اس وقت چوبیس گھنٹے سرگرم عمل ہے۔

اربعین امام حسین(ع) مین شرکت کے لیے کربلا آنے والے زائرین اور خاص طور پر اپنے اپنے علاقوں سے پیدل چل کر کربلا پہنچنے والے زائرین کو مراسم زیارت کی ادائيگی کے بعد واپس اپنے شہروں تک پہنچانے میں مدد فراہم کرنا روضہ مبارک کی اولین ترجیحی خدمات کا حصہ ہے لہذا روضہ مبارک کے مذکورہ بالا سیکشن نے مختلف گنجائش کی 300 سے زیادہ گاڑیاں مختص کر رکھی ہیں کہ جو بغیر کسی وقفے کے زائرین کو بابل کربلا روڈ سے قریبی شہروں تک پہنچا رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: