اربعین امام حسین(ع) 1443ھ کے احیاء میں 63 غیر ملکی مواکب نے شرکت کی

روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں قائم ’’عراق اور اسلامی دنیا میں شعائر و حسینی مواکب کے سیکشن‘‘ کے سربراہ الحاج ریاض نعمہ السلمان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ اس اربعین امام حسین(ع) 1443ھ کے احیاء میں 63 غیر ملکی مواکب نے شرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا: "ان مواکب کا تعلق کویت ، عمان ، سعودی عرب ، لبنان، بحرین، ایران، برطانیہ، پاکستان، سویڈن، بھارت،افغانستان، ترکی، تنزانیہ، نائیجیریا اورکینیا سے تھا اور یہ سب مواکب حکومت عراق کی منظوری کے بعد ملک میں داخل ہوئے اور وزارت صحت اور کرائسز سیل کی سفارشات کی مکمل پابندی کرتے ہوئے مراسم اربعین میں شریک ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ: "ان غیر ملکی مواکب میں ماتم اور زنجیر زنی کے جلوسوں کے علاوہ خدماتی مواکب بھی شامل تھے جنھوں نے زائرین اربعین کو کھانے پینے، رہائش اور دیگر سروسز کی فراہمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: