شعائر اھل بیت علیھم السلام کے احیاء کے لیے آٹھ سال پہلے بنائی گئی۔

دونوں روضوں کے خدام کی انجمن
حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے خدام کی انجمن اب مسلسل جاری رہنے والا حسینی عنوان بن چکی ہے۔
کربلا کے مقدس روضوں کے ادرے کی گزشتہ آٹھ سال ہے یہی کوشش رہی ہے ان مقدس مقامات مقامات کے ادارے کی وہی صورت دنیا کے سامنے پیش کی جائے کہ جو اس کے شایانِ شان ہے اور اس سلسلے میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے ادارے نے جن امور کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے ان میں سے سر فہرست چودہ معصومین علیھم السلام کی ولادت اور شہادت کے ایام کو منانا ہے اور ایام شہادت میں ماتمی جلوس برآمد کرنا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مجلس ادارہ کے رکن جناب علی صفار نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے خدام کی ماتمی انجمن کی تشکیل کے بعد دونوں روضوں کے خدام نے پہلا ماتمی جلوس سترہ محرم 1427ھ کو نکالا اور اس کے بعد دینی مرجعیت کے زیرِ سایہ دونوں حرموں کے خدام تمام معصومین کی شہادت کی تاریخ میں برپا کرتے ہیں۔ شعائر اھل بیت کے احیاء کے لئے آٹھ سال پہلے بنائی گئی حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے خدام کی انجمن اب مسلسل جاری رہنے والا حسینی عنوان بن چکی ہے۔
معصومین علیھم السلام کے علاوہ حضرت ام البنین علیھا السلام کی یومِ وفات، جنت البقیع کے انہدام کے یوم اور سامرہ کے روضہ مبارک کے انہدام کے یوم بھی ماتمی جلوس برآمد کیا جاتا ہے۔
دونوں روضوں کے خدام کی انجمن کا ماتمی جلوس اس حوالے سے بھی منفرد حیثیت رکھتا ہے کہ اس جلوس میں شامل تمام خدام نے دونوں حرموں کی یونیفارم پہنی ہوتی ہے اور اس میں مخصوص نوحے اور مرثیے پڑھے جاتے ہیں اور جلوس میں خدام کے علاوہ بڑی تعدا د میں دوسرے حرموں کے خدام اور عراق اور بیرون عراق کے مومنین بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: