سوشل میڈیا کے بعض گمراہ کن اکاؤنٹس پر گردش کرتی خبر کی حقیقت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی اور اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے خصوصی نمائندے علامہ سید احمد صافی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے ساتھ گردش کر رہی ہیں کہ جن میں علامہ صافی انبار گورنریٹ سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین کے ایک رسمی وفد کے ساتھ مل رہے ہیں کہ جو دیگر دسیوں بلکہ سینکڑوں وفود کی طرح روضہ مبارک کی زیارت کے لیے آیا اور روضہ مبارک کے متولی شرعی سے ملاقات کی۔

اس وفد کی متولی شرعی سے ملاقات 2013ء میں ہوئی تھی کہ جس کا مقصد پرامن بقائے باہمی اور قومی ہم آہنگی کو فروع دینا تھا۔

لیکن سوشل میڈیا کے بعض اکاؤنٹس پر ملاقات کی کئی سال پرانی تصاویر کو لگا کر ایسی بہتان بازی کی جا رہی ہے کہ جس کی انسانی اقدار، اخلاقی و معاشرتی روایات اور قانون میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اس ملاقات کی تفصیل اس لنک کے ذریعے جانی جا سکتی ہے:

http://www.non14.net/public/43195

یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں کسی شخص یا گروہ کا زیارت کے لیے آنا یا ان کا روضہ مبارک کے کسی انتظامی رکن سے ملنا اس بات کی دلیل نہیں بن سکتا کہ روضہ مبارک کا ادارہ اس مہمان یا زائر کی کوئی سیاسی تائید کر رہا ہے یا اس کی ایمانداری کی گواہی دے رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: