روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مابین الحرمین سیکشن نے ہر سال کی طرح
زیارت اربعین کے اختتام پرایک وسیع صفائی مہم شروع کی تھی جیسے مکمل کر
لیا گیا ہے۔ اس صفائی مہم کے دوران سیکشن کے عملے نےما بین الحرمین
اورمقامات مقدسہ سے ملحقہ سڑکوں، گلیوں اور گرو نواح کو صاف کرنے کے بعد
دھویا۔
مذکورہ محکمے کے سربراہ ، جناب نافع الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بتایا ،
"جیسا کہ زیارت اربعین کے اختتام کے بعد روایت ہے کہ ہمارے سیکشن کا عملہ
صفائی ستھرائی کا ایک وسیع عمل شروع کرتا ہے جس میں دو مقامات مقدسہ اور ان
سے ملحقہ سڑکوں، گلیوں اور علاقوں کی صفائی کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، " محکمہ کے عملے نے خصوصی گاڑیاں کا استعمال کرتے ہوئے
مذکورہ بالا علاقوں میں صفائی کا کام جلد کام مکمل کر لیا تھا۔"
انہوں نے کہا کہ: "یہ کام چوبیس گھنٹے جاری رہا اور مقدس مقامات کے درمیانی
صحن کو صاف کرنے بعد آس پاس کی گلیوں اور پرانے شہر کے داخلی راستوں کو
صاف کیا گیا اور اس کے بعد دھلائی کا کام ہوا۔ "