ایامِ اربعین میں ہزاروں زائرین کی الکفیل عجائب گھر میں آمد

اربعین امام حسین(ع) کے ایام میں زائرین نے جہاں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری دی وہاں انھوں نے روضہ مبارک کے الکفیل عجائب گھر برائے نوادرات اور مخطوطات کا بھی وزٹ کیا اور یہاں موجود نایاب تاریخی اشیاء کے ایک بڑے خزانے کے بارے میں جان کاری حاصل کی۔

عجائب گھر کو دیکھنے کے لیے آنے والے زائرین میں مختلف عراقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے زائرین کے علاوہ ایک بہت بڑی تعداد غیر ملکی زائرین کی بھی تھی کہ جنھوں نے یہاں پر انتہائی نایاب نوادرات کی موجودگی پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور یہاں کے عالمی معیار کے انتظامات کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ نوادرات اور مخطوطات پر مشتمل الکفیل عجائب گھر عراق کے مقدس مزارات میں کھلنے والا پہلا عجائب گھر ہے کہ جس کا افتتاح 2009ء میں حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) کے جشن میلاد کے دن کیا گیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: