الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے تین سالہ بچی کے بھینگا پن کو ٹھیک کرنے کے لئے آنکھوں کی کامیاب سرجری کی ہے۔

کربلا کے الکفیل ہسپتال کی ماہرین امراض چشم پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے تین سالہ بچی کے بھینگا پن کو ٹھیک کرنے کے لئے آنکھوں کی کامیاب سرجری کی ہے۔
طبی ٹیم کے بیان کے مطابق اس آپریشن میں کامیابی کی اہم وجہ الکفیل ہسپتال میں دستیاب جدید ترین آلات اور میڈیکل ٹیکنالوجی ہیں، جو کہ جدید ترین طبی مراکز اور ہسپتالوں میں موجود کے مقابلے میں ہیں۔
یہ آپریشن بغیر کسی پیچیدگی کے مختصر وقت میں کیا گیا کہ جو کامیاب رہا۔
واضح رہے کہ الکفیل ہسپتال میں عالمی طبی ماہرین کے ساتھ ساتھ وہ تمام تر طبی سہولیات موجود ہیں جو ترقی یافتہ ممالک میں میسر ہوتی ہیں جس کی بدولت اب عراقی عوام بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی بجائے الکفیل ہسپتال میں مراجعہ کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: