زیارت اربعین کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے صفائی ڈویژن کی وسیع تر صفائی مہم

زیارت اربعین کے اختتام کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ صفائی ڈویژن نے روضہ مبارک کے گردونواح اور اندرون کربلا کی صفائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ کئی ملین زائرین کی گزشتہ کئی دن تک کربلا میں موجودگی اور رش کی وجہ سے ہونے والی صفائی کی بے قاعدگی سے خاطر خواہ طریقہ سے نمٹا جا سکے۔
مذکورہ ڈویژن کے سربراہ محمد احمد جواد نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "مراسم اربعین کے فورا بعد ہمارے ڈویژن کے عملے نے مقامات مقدسہ، گردونواح اور شہر کو صاف کرنے کے لئے ایک وسیع مہم کا آغاز کر دیا تھا۔ اس مہم کے دوران نہ صرف کربلا شہر کو صاف کیا جا رہا ہے بلکہ کربلا میں آنے والے مرکزی اور ثانوی رستوں کو بھی صاف کیا جا رہا ہے۔

کربلا کی سڑکوں اور عوامی مقامات کے علاوہ زائرین کے زیر استعمال رہنے والے سائٹس اور جگہوں کی صفائی کا کام بھی مذکورہ سیکشن کے ارکان سر انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے صفائی کی اس مہم میں مذکورہ بالا سیکشن کے ارکان کو بڑی تعداد میں رضاکاروں کی مدد بھی حاصل ہے اور مذکورہ سیکشن کی صفائی سے متعلقہ گاڑیاں بھی مسلسل حرکت میں ہیں اور صفائی کا یہ عمل دن رات جاری ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: