قرآن یونٹ برائے خواتین نے زیارت اربعین کے حوالے سے اپنے پروگرام (عِدْلُ القرآن الكريم) کے اختتام کا اعلان کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن یونٹ برائے خواتین نے زیارت اربعین کے حوالے سے اپنے پروگرام(عِدْلُ القرآن الكريم) کے اختتام کا اعلان کیا ہے۔ قرآن یونٹ کی جانب سے ایام اربعین کے دوران (عِدْلُ القرآن الكريم) پروجیکٹ کے ضمن میں تعدد تعلیمی، فکری اور قرآنی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان پروگرامز اور سرگرمیوں کو زیارت اربعین کے لئے قائم کردہ خصوصی مراکز کے ذریعے ملک کےمختلف شہروں اور علاقوں میں منعقد کیا جا رہا تھا۔

قرآن مجید یونٹ کی سربراہ نے اس حوالے سے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: ہمارے یونٹ نے ایام اربعین کے دوران زائرین سید الشہداء کے لئے فزیکل اور ورچوئل پروگراموں سرگرمیوں کا اہتمام کیا تھا جو درج ذیل ہیں،
(وفي حبّ الحسين -عليه السلام- فليتنافس المتنافسون) کے عنوان سے قرآنی ، اخلاقی اور نظریاتی موضوعات پر سلسلہ وار لیکچرز کا انعقاد۔
تعلیمی سر گرمی کے ضمن میں زائرین اربعین کو سورہ فاتحہ کو درست پڑھنے کی تعلیم دی ئگی اور آیت الکرسی کو زبانی یاد کروایا گیا۔
اس پروگرام کے تحت قرآن یونٹ کی جانب سے زائرین اربعین میں قرآنی ثقافت اور قرآن فہمی کے فروغ اور قرآنی معلومات میں اضافے کے لئے پمفلٹس، کتابچے اور بروشرز تقسیم کئے گئے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ قرآن یونٹ کی سرگرمیوں کا مقصد مومن خواتین میں ثقافتی اور فکری شعور کو بلند کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: