روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی آئس فیکٹری کی جانب سے زیارت اربعین کے دوران 40،568 برف کی سلیں تیار کی گئیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی آئس فیکٹری نے اعلان کیا کہ فیکٹری کی جانب سے زیارت اربعین کے دوران 40،568 برف کی سلیں فراہم تیار کی گئیں کہ جنھیں زائرین کو ٹھنڈا پانی فراہم کرنے اور غذائی مواد کے تحفظ کے لئے استعمال کیا گیا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکرٹریٹ کی ہدایات پر الکفیل آئس فیکٹری کی جانب سے ایام اربعین کے لئے جامع ایکشن پلان مرتب کیا گیا تھا۔ اس پلان کے مطابق ماہ صفر ک ابتدائی ایام سے لیکر روزاربعین تک عزاداران امام حسین علیہ السلام ، خدماتی مواکب، مواکب عزاداری، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی سروسز سائٹس، حسینیات اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو ٹھنڈا پانی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے برف فراہم کی گئی۔
آئس پلانٹ کے ڈائریکٹر انجینئر فیراس نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، "آئس فیکٹری کی جانب سے ایام اربعین کے دوران برف کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی تیار کی گئی تھی اور آئس فیکٹری نے زیارت اربعین کے ایام سے پہلے ہی اپنی پوری پیداواری گنجائش کے مطابق آئس بلاکس کی تیاری اور انھیں خصوصی فریزرز میں سٹور کرنا شروع کردیا تھا تاکہ ایام اربعین کے دوران برف کی مانگ اور ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس آئس فیکٹری کے علاوہ روضہ مبارک کے دیگر برف کے کارخانے بھی
برف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئےتھے
اور کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کی وجہ سے اس سلسلہ
میں خصوصی اقدامات کو اس سارے عمل کا لازمی حصہ بنایا گیا تھا تاکہ مواکب
اور زائرین تک صحت کے اصولوں کے مطابق برف پہنچائی جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: