ما بین الحرمین میں لگے کجھوروں کے درختوں سے حاصل ہونے والے 7500 کلو پھل کو زائرین اور مریضوں میں تقسیم کر دیا گیا

ما بین الحرمین کے شجرکاری و نباتی آرائش کے شعبہ نے ما بین الحرمین میں لگے کھجوروں کے درختوں سے پھل اتار کر زائرینِ اربعین اور عزاداروں میں تقسیم کر دیا ہے اور اسی طرح کورونا سے متاثرہ مریضوں تک بھی ان کھجوروں کو پہنچایا گیا ہے کہ جس کی مجموعی مقدار 7500 کلو گرام ہے۔

ما بین الحرمین سیکشن کے انچارج سید نافع موسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ہے کہ ہمارے سیکشن میں کام کرنے والے مولا کے خدام ہر سال کھجوروں کے پکنے پر انھیں زائرین میں تقسیم کر دیتے ہیں، اس سال پھل اتارنے کا موسم ایام اربعین کے دوران آیا ہے اس لیے شجرکاری و نباتی آرائش کے شعبہ نے کھجوروں کے درختوں سے پھل اتار کر زائرینِ اربعین اور عزاداروں میں تقسیم کر دیا ہے اور اسی طرح ان کھجوروں کی بڑی مقدار کورونا سے متاثرہ مریضوں تک بھی پہنچائی گئی ہے۔۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کھجوروں کو اتارنے کے بعد انھیں دھو کر چھوٹے جھوٹے ڈبوں میں پیک کیا گیا اور پھر زیادہ سے زیادہ مومنین تک یہ نادر تبرک پہنچانے کی سعی کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: