العمید یونیورسٹی: یونیورسٹی کی جانب سے زائرین اربعین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ العمید یونیورسٹی کی پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی کی جانب سے زیارت اربعین کے دوران زائرین سید شہداء کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل کوبروئے کار لایا گیا ہے۔

یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر سید علاء الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرت ہوئے بتایا کہ العمید یونیورسٹی زائرین حسینی کو خدمات فراہم کرنے کی اپنی منفرد تاریخ رکھتی ہے اور العمید یونیورسٹی کا موکب ام البنین (س) اہم ترین خدماتی مواکب میں سے ایک ہےجو کہ تمام بڑی مناسبات پر زائرین کو وسیع تر خدمات فراہم کرتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا: "اس سال یونیورسٹی پریذیڈنسی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی ہدایات کے کی روشنی میں زائرین اربعین کے استقبال کے لیے ایک جامع سروس پلان تیار کیا تھا اور ہم نے ایام اربعین سے بہت پہلے اس پلان پر عمل کرتے ہوئے زائرین اربعین کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی تھیں اور زائرین کوخدمات اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی کے بڑے حصے میں جگہیں اورقیام گاہیں تیار کی گیئں تھیں۔ اسکے علاوہ زائرین کو ثقافتی و فکری خدمات کی فراہمی کے لئے خواتین کے ثقافتی موکب(نساء حول الحسین) کویونیورسٹی کے کئی کلاس رومز اور ہال بھی مہیا کیے گئے تھے۔

انھوں نے مزید کہا: یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلباء زائرین کی خدمات کے لئے اس سروس کا حصہ تھے اور یونیورسٹی کے میڈیکل طلباء کی جانب سے زائرین کو طبی خدمات کی فراہمی کے لئے خصوصی میڈیکل کیمپس لگائے گئےتھے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: