رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے 28صفر 11ہجری کو 63سال کی عمر میں وفات پائی۔ اور کل 28صفر ہے المناک یادوں سے وابستہ اس دن کی آمد پہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہر طرف حزن وملال اور سوگ کے آثار نمایاں ہیں ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ علم آویزاں ہیں ہر چہرہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی المناک وفات اور مصائب کی یاد میں غمگین ہے....
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ماتم داری اور مجالس عزاء کا سلسلہ بھی جاری ہے کہ جس میں مومنین شرکت کر رہے ہیں اور شہر کی مختلف انجمنوں کے جلوس عزاء بھی حرم میں آ کر پرسہ پیش کر رہے ہیں۔