رسول خدا(ص) کے یوم وفات کو منانے کے سلسلہ میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں مجالس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبةُ الخطابة الحسينيّة کی جانب سے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم وفات کی یاد میں سالانہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مجالس عزاء کا یہ سلسلہ ( 26 صفر 1443 ھ) بمطابق 4 اکتوبر2021 سے شروع ہوا اور چار دن تک جاری رہے گا۔

یہ چار روزہ سالانہ مجالس عزاء ہر روز صبح اور شام کو احتیاطی تدابیر اور حفظان صحت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے روضہ مبارک کے صحن مطہر میں برپا کی جا رہی ہیں جن میں زائرین کرام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام نے شرکت کر رہے ہیں۔

شعبةُ الخطابة الحسينيّة کے سربراہ شيخ عبد الصاحب الطائي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ ہم ہر سال مشروع أمّ البنين(عليها السلام) التبليغيّ کے ضمن میں اہل بیت اور ائمہ کرام علیہم السلام کے جشن ولادت اور ایام شہادت کے احیاء کے لئے محافل اور مجالس کا انعقاد کرتے ہیں۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم شھادت کی یاد منعقد کی جانے والی یہ سالانہ مجالس عزاء بھی اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔

ان سالانہ مجالس کے مارننگ سیشنزسے معروف خطیب سید احمد الحکیم جبکہ ایوننگ سیشنز سے شیخ زمان الحسناوی نے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیات طیبہ کے اخلاقی، روحانی اور انسانی پہلوؤں کو موضوع سخن بنا رہے ہیں اور اس حقیقت کو اجاگر کر رہے ہیں کہ آج امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے نبردآزما ہونے اور کامیاب سماجی، معاشی اور معاشرتی زندگی کے حصول کے لئے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ ہر مجلس کے اختتام پر معروف نوحہ خوان ملّا جليل الكربلائي نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: