روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ایک اعلی سطحی وفد نے عالم ربانی، فقيه اہل بيت(ع)، آيت الله سيد محمد سعيد طباطبائی الحكيم (رضوان الله عليه) کے چہلم پر منعقد کی جانے والی مجلس میں شرکت کی۔ آيت الله سيد محمد سعيد طباطبائی الحكيم (رضوان الله عليه) کے رسم چہلم کی یہ مجلس منگل کی سہ پہر (صفر 27 ، 1443 ہجری) بمطابق (5 اکتوبر 2021) کو جامع مسجد الصحلہ میں منعقد کی گئی تھی۔
اس وفد کی سربراہی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن جناب جواد الحسنوی نے کی اور ان کے ساتھ حرم مطہر کے متعدد خدام بھی تھے۔
وفد نے آيت الله سيد محمد سعيد طباطبائی الحكيم (رضوان الله عليه) کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ، ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ جنت علیین میں ان کے درجات کو بلند کرے اور انھیں اپنے اولیاء محمد و آل محمد(ص) کے ساتھ محشور فرمائے اور اس کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کو صبر اور سکون عطا فرمائے۔