موکب الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے رسول خدا حضرت محمد (ص) کے یوم رحلت پر نجف آنے والے زائرین کرام کو مسلسل خدمات فراہم کی گئیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کے خدماتی موکب کی جانب سے رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم رحلت پر امیر المومنین امام علی علیہ السلام کو پرسہ پیش کرنے کے لئے نجف آنے والے زائرین کرام کو مسلسل خدمات فراہم کی گئیں۔

یہ موکب پانچ سال پہلے الکفیل یونیورسٹی کے صدر کی زیرنگرانی قائم کیا گیا تھا اور نجف گورنریٹ کے اہم خدماتی مواکب میں سے ایک ہے۔ موکب کو نجف گورنریٹ میں زیادہ تر مناسبات پرزائرین کی خدمت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
اس خدماتی موکب میں عملے کے علاوہ یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلباء بھی زائر ین کرام کو خدمات پیش کر رہے تھے۔ موکب کی جانب سے زائرین کرام کو تازہ اور گرم کھانوں کے علاوہ چوبیس گھنٹے ٹھنڈا پانی، جوسز اور مشروبات بھی پیش کئے گئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: