قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے زائرین إمام علي (عليه السلام) کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت سکھانے کے لئے قرآن سٹیشنز کا قیام

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز نجف اشرف برانچ نے تعلیم القرآن منصوبے کے ضمن میں رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یوم رحلت پر امیر المومنین امام علی علیہ السلام کو پرسہ پیش کرنے کے لئے نجف آنے والے زائرین کرام کو قرآن کریم کی صحیح تلاوت کی تعلیم دینے کے لئے نجف - کربلا روڈ پر متعدد قرآن مراکز قائم کئے جہاں(20) سے زیادہ اساتذہ نے زائرین کرام کوتعلیمی خدمات پیش کیں۔
ان مراکز کے قیام کا مقصد زائرین کرام کو نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں کی صحیح تلاوت کرنا سکھانا ، قرآن کریم کی ثقافت کو عام کرنا اورپوچھے گئے سوالات کے جوابات دینا تھا۔
ان مراکز میں زائرین کا ہائی ٹرن آوٹ دیکھا گیا اور زائرین کی کیثری تعداد خاص طور پر وہ نوجوان جنہوں نے اپنی سکول ایجوکیشن مکمل نہیں کی ہے نے ان مراکز سے مستفید ہوتے ہوئے قرآن پاک اور خصوصا وہ سورتٰیں جو نماز کا حصہ ہیں کو صٰیح پڑھنا سیکھا۔
قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے اربعین امام الحسین علیہ السلام کےدوران قائم کردہ ان مراکزنے بھرپور کامیابی حاصل کی تھی اور 11 ہزارسے زائد زائرین مستفید ہوئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: