ربیع الاول کے شروع ہوتے ہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد پر سرخ علم نصب کر دیا گیا

ماہ محرم اور ماہ صفر کے اختتام پر جمعرات (29 صفر 1443 ہجری) بمطابق (7 اکتوبر 2021) کو نماز عشاء کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد پر یکم محرم کی رات نصب کیا گیا سیاہ علم اتار کر پھر سے سرخ علم نصب کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبدوں پر سارا سال سرخ علم لہراتے ہیں اور یہ سرخ علم اس بات کی علامت ہیں کہ یہ وہ مقتول ہیں کہ جن کے خون کا انتقام لینا باقی ہے خدا کا وعدہ ہے کہ امام زمانہ(عج) اپنے ظہور کے بعد امام حسین(ع) اور شہداء کربلا کے قاتلوں سے ان کے ہر ظلم و ستم کا بدلہ لیں گے تمام مومنین ہر وقت امام زمانہ کے ظہور کی دعا کرتے ہیں تاکہ ان کے ساتھ مل کر امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا کے قاتلوں سے بدلہ لیا جائے اور پوری دنیا کو انسانیت کے دشمنوں سے پاک کر دیا جائے تاکہ پوری انسانیت سکون اور سعادت کی زندگی گزار سکے۔

جبکہ ہر سال محرم کے شروع ہوتے ہی حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبدوں پر سارا سال لہرانے والے سرخ علموں کو اتار کر ان کی جگہ سیاہ علم نصب کر دئیے جاتے ہیں کہ جو حزن و ملال اور سوگ اور ایام عزاء کی علامت ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: