قرآن یونٹ کی جانب سے (لا تمحو ذكرنا) اور (فجر الحسین علیہ السلام) مقابلوں کے فاتحین کے ناموں کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے جنرل سیکریٹریٹ کے شعبہ دینی ہدایات برائے خواتین سے وابستہ قرآن یونٹ نے (لا تمحو ذكرنا) اور (فجر الحسین علیہ السلام) مقابلوں کے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

دربار يزيد (لعنه الله) میں حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) کے خطبہ کو حفظ کرنے کے لیے (لا تمحو ذكرنا) کے عنوان سے منعقد کردہ مقابلے میں 80 سے زائد بچیوں نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی فاتحین کے نام درج ذیل ہیں۔
پہلی پوزیشن: کربلا سے وسن نوری حسین۔
دوسری پوزیشن: بغداد سے سجی علی عبد اور کربلا سے جنان ابراہیم محمد۔
تیسری پوزیشن: ذی قار سے زینب عطیہ عبد العزیز، بغداد سے آية لعيبي مداح اور جنّات ضياء طالب۔

جبکہ قرآن یونٹ نے (فجر الحسين عليه السلام) کے عنوان سے سورۃ الفجر کو حفظ کرنے کے لیے آن لائن مقابلے کے انعقاد کیا تھا۔ یہ مقابلہ (7) سے (12) سال تک کی بچیوں کے لئے تھا۔ اس مقابلے میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی بچیوں کے نام درج ذیل ہیں۔:
پہلی پوزیشن: قارئة ميامين فلاح مصطفى بغداد
دوسری پوزیشن: قارئة سرى رعد جاسم نجف اشرف
تیسری پوزیشن: قارئة زينب محسن عبد الكريم اور قارئة رقيّة منتظر عبد الحرّ نجف اشرف۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: