جمہوریہ بوسنیا کے علمی وفد کا الکفیل میوزیم آف ویلیوئبلز اینڈ ہینڈ اسکرپٹس کا دورہ

جمہوریہ بوسنیا سے علمی شخصیات پر مشتمل ایک وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم آف ویلیوئبلز اینڈ ہینڈ اسکرپٹس کا دورہ کیا اور میوزیم میں رکھی گئی قیمتی ونایاب اشیاء، نوادرات اور مخطوطات میں گہری دلچسپی لی۔

دورے کے دوران وفد کو میوزیم کے قیام ، میوزیم میں رکھی گئی نوادرات، ان کی دیکھ بھال کے طریقہ کار اور دیگر کام جس کا مقصد ان قیمتی اثاثہ جات کو انتہائی خوبصورت انداز میں دکھانا ہے، کے بارے میں تفصیلی بریف کیا گیا۔ اس کے علاوہ ان اشیاء کی بحالی، اسٹوریج ، ڈسپلے ، آرکائیو اور دستاویزات کو محفوظ کرنے کے میکنزم کے بارے میں بھی معزز مہمانوں کو معلومات فراہم کی گئیں۔

وفد کے اراکین نے الکفیل میوزیم میں موجود نادر و نایاب اشیاء دیکھ خوشی کا اظہار کیا اور اس عظیم تاریخی و ثقافتی خزانے کی دیکھ بھال و تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بے حد سراہا۔
اس دورے کے اختتام پر وفد کے سربراہ پروفیسر کاظم حاجلیج خوشی اور تشکر کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "میرے پاس یہاں ملنے والی محبت اور توجہ کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ میں روضہ مبارک کے آفیشلز کی جانب سے پرتپاک اور والہانہ استقبال اور بے مثال مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور ہم انسانی اور آفاقی اقدار کو محفوظ رکھنے والوں کے درمیان موجودگی پر خدا وند عالم کے شکر گزار ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: