روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے فوٹوگرافر کی بین الاقوامی فوٹوگرافی مقابلے میں پہلی پوزیشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ الکفیل سینٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن کے فوٹوگرافر أزهر حميد الأسديّ نے بحرین میں آٹھویں بین الاقوامی امام حسین علیہ السلام فوٹوگرافی مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔

یہ مقابلہ (رحمت اور امن کا عاشورہ: عاشورہ رحمت اور امن ہے) کے عنوان سے خلیجی ریاست بحرین میں منعقد کیا گیا تھا جس میں مختلف ممالک کے (110) فوٹوگرافروں نے شرکت اور (385) تصاویر نمائش کے لئے پیش کی گیئں۔۔
أزهر حميد الأسديّ نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "الکفیل سینٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن کے فوٹوگرافرزپیشہ ورانہ لحاظ سے بہت باصلاحیت اورتجربہ کار ہیں اور اکثرو بیشتر قومی یا بین الاقوامی مقابلوں شرکت کرتے ہوئے اپنے کام کو پیش کرتے ہیں اورتقریبا تمام مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے میں بھی اس بین الاقوامی مقابلے میں پہلا انعام حاسل کرنےکرنے میں کامیاب رہا۔"

انھوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: اس مقابلے کا مقصد مسلسل دوسرے سال کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے غیر معمولی عالمی حالات کے سائے میں اس سال کے عاشورا محرم (1443 ہجری) کی مراسم عزاداری کو دکھانا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: "جس تصویر کو میں نے (الحسین علیہ السلام کی محبت میں معصومیت) کہا تھا وہ عاشورہ کے ماتمی جلوس میں اپنے خاندان کے ساتھ شریک بچے کی تصویر تھی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: