الکفیل یونیورسٹی نے نئے تعلیمی سال 2021-2022 میں طلباء کے استقبال کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی نے نئے تعلیمی سال 2021-2022 میں طلباء کے استقبال کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس شهيد الدهّان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا:" ہم نے گذشتہ تعلیمی سال کے اختتام کے ساتھ ہی نئے تعلیمی سال کے لئے تیاریاں شروع کر دی تھیں اور یونیورسٹی میں مثالی تعلیمی ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام تر انتظامی، تکنیکی، تعلیمی اور طبی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔"

انھوں نے کہا: تدریسی و انتظامی عملے اور طلباٗ کی صحت و سلامتی کو یقینی منانے کے لئے یونیورسٹی کے تمام حصوں کو ڈس انفیکٹ کیا گیا ہے اور کلاس رومز میں سماجی فاصلے کا اصول برقرار رکھنے کے لئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا: "تدریسی و انتظامی اممور کا جائزہ لینے کے لئے فیکیلٹی ڈینز اور تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگز منعقد گئیں اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام تر مشکلات اور غیر معمولی حالات کے باوجود بھی موجودہ تعلیمی سال کے دوران تعلیم و تدریس کا عمل جاری رہنا چاہیے۔ ان میٹینگز کے دوران تدریسی عملے نے تعلیمی عمل کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے پر آمادگی ظاہر کی اور یہ ہماری یونیورسٹی کے اہداف میں سے ایک ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: