جاپانی صحافی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل میوزیم میں

روزنامہ(ميناشي) کے منیجنگ ایڈیٹر اور جاپانی صحافی شينساكو مانو نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم آف ویلیوئبلز اینڈ مینوسکرپٹس کا دورہ کیا۔
اس دورے کے دوران انھیں میوزیم کی ڈسپلے یونٹ اور اسٹوریج کے حوالے سے تازہ ترین پیشرفت اور اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ انہوں نے میوزیم اور ڈسپلے کے لئے استعمال ہونے والے طریقوں اور تکنیکی طریقہ کارکے بارے میں مکمل وضاحت بھی سنی، جس میں نوادرات ، ان کی تاریخ ، پیش کش اور تحفظ کے بارے میں ایک مختصر جائزہ لیا گیا۔
جاپانی صحافی نے میوزیم میں موجود قیمتی نوادرات، نادرو نایاب مخطوطات اور تاریخی اشیاء کا گھری دلچسپی سے مشاہدہ کیا اورقیمتی انسانی اثاثوں کی دیکھ بھال اور تحفظ پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا اور الکفیل میوزیم کے منتظمین، ماہرین اورعملے کی ان خدمات پر شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنے لئے کربلا کے اس دورے کو نہایت مسرور کن قرار دیا۔ انھوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پورے عراق میں سلامتی اور امن قائم رہے گا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم آف ویلیوئبلز اینڈ ہینڈ اسکرپٹس نے (میوزیم کے دوست) کے عنوان سے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس
پروگرام کا مقصد الکفیل میوزیم میں موجود قیمتی اور نایاب اشیاء کو متعارف کرانے کے لئے میوزیم کے کاموں میں دلچسپی رکھنے والی شخصیات ، ماہرین اور وفود کو مدعو کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: