الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 18 سالہ مریض کے نچلے جبڑے کی ہڈیوں میں ایک سے زیادہ فریکچرز کو کامیابی سے فکس کیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 18 سالہ مریض کے نچلے جبڑے کی ہڈیوں میں ایک سے زیادہ فریکچرز کو فکس کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔
ہسپتال میں چہرے کی سرجری کے ماہر ڈاکٹر رضوان الطائی نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے 18 سالہ نوجوان 18 کے نچلے جبڑے کی ہڈیوں میں ایک سے زیادہ فریکچرز کو فکس کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا۔ مریض کے چہرے پر براہ راست چوٹ لگنے کے نتیجے میں جبڑے کی دڈیاں متاثر ہوئیں تھیں اور ایکسرے کرنے کے بعد پتہ چلا کہ نچلے جبڑے میں دو فریکچرز تھے جس کے بعد ہم نے مریض کے فریکچرز کو فکس کرنے کے لئے آپریٹ کرے کا فیصلہ کیا۔"
انھوں نے مزید کہا:" ہم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مریض کا آپریشن کیا اور دھات پلیٹوں کے زریعے فریکچرز کو فکس کیا۔ "
الطائی نے تصدیق کی کہ: "الکفیل ہسپتال میں جدید ٹیکنالوجی کی موجودگی نے اس طرح کے کوالٹی آپریشن کی کامیابی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔"
انھوں نے مزید کہا : "آپریشن کے بعد مریض کی حالت مستحکم ہے اور یہ نوجوان تیزی سے روبہ صحت ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: