زائرین کرام زیارت اربعین کے دوران اپنی کھو جانے والی اشیاء یا سامان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے گمشدہ اشیاء یونٹ سے رابطہ کریں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ہدایا و نذورات سیکشن سے وابستہ گمشدہ اشیاء یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ زائرین کرام زیارت اربعین کے دوران اپنی کھو جانے والی اشیاء یا سامان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور ان گمشدہ یا کھوئی ہوئی چیزوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے گمشدہ اشیاء یونٹ سے رابطہ کریں۔ یونٹ سے رابطے کے طریقے درج ذیل ہیں :


- گمشدہ اشیاء یونٹ میں تشریف لائیں۔ گم شدہ اشیاء کا شعبہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مشرقی حصہ میں باب العقلمی کے قریب صحن مطہر میں واقع ہے۔ یا درج ذیل نمبر یا ای میل کے ذریعے گمشدہ اشیاء یونٹ سے رابطہ کریں۔
رابطہ: 009647804947331 یا lost@alkafeel.net ۔
زائرین کرام یونٹ کی آفیشل ویب سائٹ /https://alkafeel.net/lost یا یونٹ کے فیس بک پیج پر گمشدہ اشیاء کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

یونٹ اب تک درجنوں زائرین کا گمشدہ سامان ان کے مالکان کو واپس کرچکا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ الکفیل ورلڈ نیٹ ورک نے مذکورہ بالا ویب سائٹ کو کھوئی ہوئی اشیاء کے لیے وقف کیا ہے ، جسے یونٹ کے اہلکار باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرتے ہیں تاکہ زائرین اپنی کھوئی ہوئی چیزیں بشمول سرکاری دستاویزات یا پیسے اور قیمتی سامان کو تلاش کر سکیں۔
واضح رہے کہ یہ شعبہ روضہ مبارک میں یا اس کے ارد گرد ملنے والی اشیاء کو حرم کے عملے یا زائرین سے وصول کرتا ہے اور اس پر شرعی قواعدو ضوبط کے مطابق کوئی نشانی اور اس کے ملنے کی تاریخ بمع سال کے درج کرتا ہے۔ یہ ملنے والی اشیاء اکثر طور پر نقدی اموال ،بیگ ،سونے چاندی کے زیورات اور مختلف رسمی یا غیر رسمی کاغذات اور سندیں وغیرہ ہوتی ہیں لہٰذا ان اشیاء میں سے ہر ایک کے لیے الگ رجسٹر ہے کہ جس میں اس کے بارے میں معلومات کو درج کیا جاتا ہے اور جب کوئی شخص کسی ملنے والی چیز کے مالک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تو اس سے گمنے کی تاریخ اور نشانیوں وغیرہ کے پوچھنے کے بعد وہ چیز اس کے حوالے کر دی جاتی ہے اور اسی طرح جو اشیاء ملتی ہیں ان کے بارے میں روضہ مبارک کی طرف سے چھپنے والے اخبار صدی الروضتین ،روضہ مبارک کے شعبہ نشرو اشاعت کی طرف چھپنے والے رسالوں ،روضہ مبارک کی ویب سائٹ ،کربلا کے ٹیلی ویثرن اور بعض دوسرے ٹیلی ویثرن اسٹیشن میں اعلان کروایا جاتا ہے جس کے ذریعے اکثر و بیشتر ان اشیاء کا مالک مل جاتا ہے لیکن اگر ایک سال تک کوئی مالک ہونے کا دعویٰ نہ کرے تو اس چیز کو شرعی ضوابط کے تحت خاص مصرف میں لایا جاتا ہے۔ اور جو کاغذات مثلا شناختی کارڈ ،پاسپورٹ اور مختلف سندیں اور سرٹیفکیت وغیرہ ایک سال تک پڑے رہ جائیں ان کو اس ادارے کے سپرد کر دیا جاتا ہے کہ جہاں سے یہ بنے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: