روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں باجماعت نماز کی ادائيگی

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں آج بروز منگل کو عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کی وجہ سے ایک سال سے زائد کے وقفے کے نماز ظہرین اور نمازمغربین کی با جماعت ادائيگی کی گئی۔

نمازیوں کی صحت وسلامتی کے پیش نظر نمازِ باجماعت کے دوران تمام حفاظتی اور احتیاطی تدابیرکی پابندی اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے سربراہ صلاح الکربلائی کی قیادت میں آج باجماعت نماز ادا کی گئی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر سے متعلقہ عملے نے مردوں اور خواتین کے حصوں میں نماز کے لیے مخصوص جگہیں تیار کیں اورسماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے مناسب فاصلے پر نشانات لگا کرنمازیوں کوجگہ سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ کیئر ڈیپارٹمنٹ کا عملہ بھی نماز باجماعت ادا کرنے والے نمازیوں کی رہنمائی اور حفظان صحت اورسماجی فاصلہ کے اصول برقرار رکھنے کے لیے صحن اطہر میں تعینات کیا گیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: