العمید یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال (2021-2022) کا باقاعدہ آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ العمید یونیورسٹی نے نئے تعلیمی سال (2021-2022) کے آغاز پر آج بروز منگل 12 اکتوبر2021 کو تمام شعبوں اور فیکلٹیز (طب ، دندان سازی ، فارمیسی اور نرسنگ) میں نئے طلباء کو خوش آمدید کہا۔

العمید یونیورسٹی نے وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نئے تعلیمی سال (2021-2022) کا آغاز کیا۔ یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹرموید الغزالی اور ان کے علمی اور انتظامی معاونین نے طلباء کو خوش آمدید کہا۔


الکفیل یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹرموید الغزالی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے طلباء کو محفوظ اور مثالی تعلیمی ماحول فراہم کے لیے بہت پہلے ہی سے تیاریاں شروع کر دی تھیں جس کے لئے کئی سلسلہ وار میٹنگز کا انعقاد کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا: "ہمیں امید ہے کہ تدریسی عملے کی کوششوں سے نیا تعلیمی سال موجودہ بحرانی حالات کے تناظر میں تعلیم کے فروغ اور تسلسل کےلئے یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی سابقہ کوششوں اور ​​پیش رفت کے لیے تکمیلی سال ہوگا۔"

انھوں نے کہا: "العمید یونیورسٹی کا انتظامی، تدریسی و غیر تدریسی عملہ طلباء کو تعلیمی و تحقیقی خدمات فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات کے باوجود ہم علم و آگہی کے فروغ کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباء کے محفوظ اور روشن مستقبل کے کوشاں ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: