الکفیل یونیورسٹی نے نئے تعلیمی سال (2021-2022) کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے اپنے تمام طلباء کا استقبال کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی نے نئے تعلیمی سال (2021-2022) کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے اپنے تمام طلباء کا استقبال کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نیا تعلیمی سال کامیابیوں سے بھرپور اور تمام طلبا اور اساتذہ کے لئے مبارک ہو گا۔
الکفیل یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹرنورس محمد شهيد الدهان نے نئے تعلیمی سال (2021-2022) کے باقاعدہ آغاز پر طلباء ، اساتذہ اور انتظامی عملے کو پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طلباء اور اساتذہ علم کے فروغ اور حصول کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے ہوئے فضیلت اور کامیابی کے اس سفر کو ملک و قوم کے لئے ثمرآوربنائیں اور وطن عزیزکی خدمت اور ترقی کے لیے کلیدی کردار ادا کریں۔
انھوإں نے مزید کہا : "یونیورسٹی نے جدید بین الاقوامی تعلیمی معیارات اور سہولیات کی بنیاد پر اپنے طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے غیر معمولی کوششیں کی ہیں۔ جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے طلباء ،اساتذہ اور انتظامی عملے کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام حفاظتی اور احتیاطی اقدامات اپنائے گئے ہیں۔
اسی تناظر میں یونیورسٹی کے صدر کی معاون برائے سائنسی امور پروفیسر ڈاکٹرنوال عائد الميالي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا : "ہم نے طلباء کو محفوظ اور مثالی تعلیمی ماحول فراہم کے لیے نئے تعلیم سال کے آغاز سے پہلے ہی تمام تیاریاں مکمل کر لی تھیں اور آج ہم نے وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نئے تعلیمی سال (2021-2022) کا باقاعدہ آغاز کیا ہے۔ ہم موجودہ بحرانی حالات کے باوجود تعلیمی عمل کے مسلسل قیام کے لئے پر عزم ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: