قرآن مرکز بغداد برانچ کی جانب سے(النبيّ والشريعة السمحاء)عنوان کےسے سمپوزیم کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز بغداد برانچ کی جانب سے(النبيّ والشريعة السمحاء)عنوان کے تحت ایک قرآنی سمپوزیم کا انعقاد کی گیا کہ جس میں شيخ قاسم البيضاني نے علمی و فکری لیکچر پیش کیا۔ اس سمپوزیم میں مومنین اور علوم القرآن میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

یہ سمپوزیم محکمہ صحت کی ہدایات اور سفارشات کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے بغداد کے شمال مشرق میں واقع علاقے الحسینیہ میں منعقد کیا گیا تھا۔
سمپوزیم کا آغاز قاری أحمد العامري کی تلاوت کلام پاک کے ساتھ ہوا جس کے بعد شیخ قاسم البيضاني نے اپنا لیکچر پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے اپنے بندوں کے لیے ایک عادلانہ نظام زندگی کا نفاذ کیا تاکہ تمام لوگوں کی جان و مال، حقوق، مفادات اور عقائد کی حفاظت کا بندوبست کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز بغداد برانچ معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر مختلف فکری و قرآنی سرگرمیوں، منصوبوں اور کورسز کا انعقاد کرتا ہے۔ جن کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: