الکفیل ہسپتال میں چالیس سالہ مریض کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کو درست فکس کرنے اور مصنوعی کارٹلیج لگانے کے لئے کامیاب آپریشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے چالیس سالہ مریض کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کو درست فکس کرنے اور مصنوعی کارٹلیج لگانے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔
ہسپتال میں نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر خالد السراج نے کہا: "مریض کئی جگہوں پر ہرنیٹیڈ ڈسکس کا شکارتھا ۔ ہماری میڈیکل ٹیم نےمریض کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں درست فکس کرنے اور مصنوعی کارٹلیج لگانے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔" انھوں نے کہا"خدا کا شکر ہے کہ آپریشن کامیاب رہا، مریض کی حالت اب بہترہے اور وہ جلد ہی معمول کے مطابق زندگی گزارنے کے قابل ہو گا۔"
انھوں نے خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الکفیل ہسپتال کے جدید ترین آپریشن تھیٹرز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔ ان آپریشن تھیٹرز میں بین الاقوامی نظام اور معیار(I.S.O) کے مطابق کام کیا جاتا ہے اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کرتے ہوئے مختلف طرح کی سرجریز کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: