حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کو بتاریخ یکم ربیع الاول 260ہجری معتمد عباسی نے زہر دلوایا اور آپ 8ربیع الاول 260ہجری کو جمعہ کے دن بوقت نماز صبح خلعت حیات ظاہری اتار کر بطرف ملک جاودانی رحلت فرما گئے ”اناللہ وانا الیہ راجعون“ (صواعق محرقہ ص ۱۲۴ ، فصولف المہمہ ،ارجح المطالب ص ۲۶۴ ، جلاء العیون ص ۲۹۶ ،انوارالحسینیہ جلد ۳ ص ۱۲۴)۔
المناک یادوں سے وابستہ اس دن (8ربیع الاول) کی آمد پہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ہر طرف حزن وملال اور سوگ کے آثار نمایاں ہیں ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ علم آویزاں ہیں ہر چہرہ امام حسن عسکری(ع) کی المناک شہادت اور مصائب کی یاد میں غمگین ہے....
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں ماتم داری اور مجالس عزاء کا سلسلہ بھی جاری ہے کہ جس میں مومنین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔