روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام حسن عسکری(ع) کے یوم شہادت کے حوالے سے مجالس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ خطابتِ حسینی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے حوالے سے تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا ہے۔

یہ مجالس عزاء سات ربیع الاول سے ہر روز دو وقت منعقد ہو رہی ہیں، پہلی مجلس عزاء صبح کے وقت منعقد ہوتی ہے جس سے سيّد مصطفى طويرجاوي خطاب کرتے ہیں جبکہ دوسری مجلس عزاء شام کو منعقد ہوتی ہے جس سے شيخ جعفر الإبراهيميّ عزاداروں سے خطاب کرتے ہیں اور اس کے بعد محمد فصولي نوحہ خوانی کرتے ہیں۔

یہ مجالس عزاء روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں منعقد ہو رہی ہیں اور ان میں محکمہ صحت اور اعلی دینی قیادت کی طرف سے کورونا کے پیش نظر دی گئی ہدایات پر ممکنہ طور پر عمل کیا جا رہا ہے کہ جس میں میں عزاداروں کے بیٹھنے کی جگہوں کے درمیان مناسب فاصلہ، مجلس کی جگہ کو جراثیم کش مواد سے پاک کرنا اور دیگر امور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کو بتاریخ یکم ربیع الاول 260ہجری معتمد عباسی نے زہر دلوایا اور آپ 8ربیع الاول 260ہجری کو جمعہ کے دن بوقت نماز صبح خلعت حیات ظاہری اتار کر بطرف ملک جاودانی رحلت فرما گئے ”اناللہ وانا الیہ راجعون“ (صواعق محرقہ ص ۱۲۴ ، فصولف المہمہ ،ارجح المطالب ص ۲۶۴ ، جلاء العیون ص ۲۹۶ ،انوارالحسینیہ جلد ۳ ص ۱۲۴)۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: